امریکا اور افغانستان کا اسٹرٹیجک پارٹنر شپ مضبوط بنانے پر اتفاق

صحت، تعلیم میں تعاون بڑھایاجائیگا،ترجیحی پروگراموں کے 80 فیصد اخراجات برداشت کریگا

صحت، تعلیم میں تعاون بڑھایاجائیگا،ترجیحی پروگراموں کے 80 فیصد اخراجات برداشت کریگا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
امریکا اور افغانستان نے اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط بنانے، سیکیورٹی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک پرامن و خوشحال افغانستان کی تعمیر اور علاقائی استحکام کیلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔


امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور ان کے افغان ہم منصب زلمے رسول کے درمیان ملاقات اور دونوں ملکوں کے باہمی کمیشن کی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا افغانستان پائیدار اسٹرٹیجک شراکت داری سمجھوتے کی روشنی میں باہمی کمیشن کا یہ پہلا اجلاس تھا جس میںدونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوںکی حکومتوں اور عوام کے درمیان مضبوط وسیع البنیاد اور پائیدار اسٹرٹیجک پارٹنر شپ قائم کرنے کے عزم کو دہرایاہے جو مشترکہ مفادات کی حفاظت اور ایک دوسرے کی سالمیت کے احترام کی بنیاد پر قائم ہیں۔

افغانستان اور امریکاعلاقائی امن و استحکام کیلیے بھی مل کر کام کریںگے۔ اعلامیے کے مطابق ٹوکیو کانفرنس کے فیصلے کی روشنی میں امریکاافغانستان کوبجٹ میں کم ازکم پچاس فیصد ترقیاتی امداد دے گاجبکہ افغان قومی ترجیحات کیلیے 80 فیصد تعاون کیاجائے گا۔
Load Next Story