ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے سچن ٹنڈولکر میدان میں کود پڑے
بیٹسمین گیند کی رفتار اور باؤنس کے مطابق خود کو ڈھال لیں تو ان کا بولرز پر حاوی ہونا مشکل نہیں ہوگا، سچن ٹنڈولکر
سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ سے قبل بیٹسمینوں کی رہنمائی کیلیے میدان میں کود پڑے۔
ورلڈ کپ کے حوالے سے آئی سی سی کیلیے لکھے گئے کالم میں سچن ٹندولکر کا کہنا ہے کہ پرتھ اور برسبین کی پہچان تیز وکٹیں ہیں، یہاں پر بیٹسمین اور بولرز دونوں کیلیے کامیابی سمیٹنے کے مساوی مواقع ہوں گے، اگر بیٹسمین گیند کی رفتار اور باؤنس کے مطابق خود کو ڈھال لیں گے تو ان کا بولرز پر حاوی ہونا مشکل نہیں ہوگا، دوسری طرف بولرز کو خطرناک ثابت ہونا ہے تو انہیں صحیح لائن و لینتھ پر گیندیں کرنا ہوں گی، جس سے بیٹسمین خود پریشان ہوکر غلطی کریگا۔
ریکارڈ ساز بلے باز کا کہنا تھا کہ تیزوکٹوں پر وہی بیٹسمین کامیاب رہے گا جو گیند کی رفتار اور باؤنس سے جلد واقفیت حاصل کرلے گا، آسٹریلیا کے بڑے گراؤنڈز میں سنگلز اور ڈبلز لینے ٹیم کو فائدہ پہنچائیں گے، نیوزی لینڈ میں بیٹسمینوں کو بولرز کے ساتھ تیز ہواؤں کے چیلنج کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔