گلگت بلتستان کے پولیس اہلکاروں کی فوجی تربیت کا فیصلہ

پہلے مرحلےمیں ریزرو پولیس کے 500 جوانوں کو کھاریاں میں پاک آرمی کے انسداددہشت گردی سینٹرپرفوجی تربیت دی جائے گی۔


محمد یعقوب ملک February 12, 2015
سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس کی تربیت انتہائی اہم ہے۔ فوٹو: فائل

MIRPUR (AJK): ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے گلگت بلتستان پولیس نے اپنے500جوانوں کو فوجی طرزکی تربیت دلوانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پولیس دہشت گردی کی سرگرمیوں سے بہتر طور پر نمٹ سکے۔

گلگت بلتستان ایک اہم اورحساس علاقہ ہے، یہی علاقہ مجوزہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں بھی شامل ہے، یہاں سے محفوظ تجارتی سرگرمیوں کے لیے اسے ہائی سیکیورٹی کی ضرورت ہوگی۔اسی طرح غیرملکی سیاحوں کی آمدکی وجہ سے بھی گلگت بلتستان پولیس کو سیکیورٹی کی ذمے داریوں اورتیاریوں کی ضرورت ہے۔ذمے دار ذرائع نے ایکسپریس انوسٹی گیشن سیل کوبتایاکہ پہلے مرحلے میں آرمڈ ریزرو پولیس کے 500 جوانوں کو کھاریاں میں پاک آرمی کے انسداددہشت گردی سینٹرپرفوجی تربیت دی جائے گی۔

آئی جی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے فیصلے کی تصدیق کی اورکہاکہ سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ فیصلہ انتہائی اہم ہے۔ اہلکاروں کو ملکی وغیرملکی سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے زیادہ بلندی پرآپریشن کرنے کی بھی تربیت دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔