امریکی ریاست کیرولائنا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 مسلمان نوجوان قتل
مقتولین میں ڈییاہ شیڈی براکت، اس کی بیوی یوسر ابوصلحہ اور خواہر نسبتی رضن ابوصلحہ شامل ہیں
امریکی ریاست کیرولائنا میں مسلح شخص نے 3 مسلمان نوجوانوں کو قتل کردیا جب کہ پولیس نے ملزم کو ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر چیپل ہل سے گرفتار کرلیا۔
46 سالہ ملزم کو کریگ اسٹیفن کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جب کہ ڈرہم کاؤنٹی نے اس پر تہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقتولین میں 23 سالہ ڈییاہ شیڈی براکت، اس کی 21 سالہ بیوی یوسر ابو صلحہ اور 19 سالہ سالی رضن ابو صلحہ شامل ہیں، ڈییاہ شیڈی براکت ڈینٹسٹری میں سیکنڈ ایئر کے طالب علم تھے، یوسر ڈینٹل اسٹڈیز کیلیے پلاننگ کررہی تھی جبکہ ابو صلحہ نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کی طالبہ تھیں، پولیس کے مطابق ملزم دھریہ ہے وہ خدا پرایمان نہیں رکھتا بلکہ ایک خدا پرایمان رکھنے والے مذاہب (اسلام، عیسائی) کے سخت خلاف ہے اور ویب سائٹ پر اس کے مذہب مخالف پیغامات ملے ہیں، وہ یہ ہرزہ سرائی بھی کرتا رہا ہے کہ خدا پر ایمان رکھنے والوں نے دنیا کو نقصان پہنچایا ہے۔
دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق چیپل ہل پولیس نے بدھ کی صبح اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ قتل کا یہ واقعہ پڑوسیوں میں پارکنگ کے تنازع کا شاخسانہ ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ کسی حتمی نتیجے تک پہنچا جاسکے۔ پولیس علاقے میں منگل کی شام فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پہنچی تھی۔