پاکستان کا میزائل پروگرام ملکی دفاع اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے سرتاج عزیز

بھارت جنگ کا ماحول چاہتا ہے اور مودی کے ایجنڈے پر تشویش ہے، سرتاج عزیز

چین کیساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں، سرتاج عزیز۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورنے کہاہے کہ امریکا بھارت جوہری تعاون خطے کے امن کیلیے خطرہ ہے، دفتر خارجہ کو چاہیے کہ اس حوالے سے پاکستان کے خدشات سے عالمی برادری کوآگاہ کرے۔


مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ بھارتی شہرپاکستان کے میزائل پروگرام کی رینج میں ہیں، بھارت جنگ کا ماحول چاہتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف ایجنڈے پرتشویش ہے، امریکا نے پاکستان کے میزائل پر تحفظات کااظہارکیاہے جبکہ امریکی حکومت کو بتایا گیا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام ملکی دفاع اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق مشیرخارجہ نے کہاکہ چین کیساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں، قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ حکومت روس کیساتھ تعلقات کومزید فروغ دے،قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ ملکی مفاد کیخلاف خارجہ پالیسی ہرگز مرتب نہ کی جائے۔
Load Next Story