وارم میچ میں آئر لینڈ نے بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

آئر لیند نے 190 رنز کا ہدف 47 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا


ویب ڈیسک February 12, 2015
آئرلینڈ کی جانب سے اینڈے بلبرنی اور ایڈ جوائس نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ سے قبل وارم میچ میں آئر لینڈ نے بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔


سڈنی کے بلیک ٹاؤن اولمپک پارک میں کھیلے گئے میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئرلینڈ کا فیصلہ درست ثابت ہوا بنگلا دیشی بیٹنگ لائن آئرش بولزز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پوری ٹیم 49ویں اوور میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلا دیش کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز صومیہ سرکار رہے جنہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کے مونی اور سورینسن نے 3،3 جب کہ اوبرائن، ڈوکریل اور مک برائن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آئرش بلے بازوں نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی بنگال ٹائیگرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 190 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 47 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ آئر لینڈ کی جانب سے اینڈے بلبرنی نے 63 جبکہ ایڈ جوائس نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں