وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا دیا

آئر لینڈ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دنیش رامدین اور لینڈی سمنز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فوٹو؛ گیٹی امیجز

لاہور:
آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔



آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز اسکور کئے۔ دنیش رامدین نے 88 اور لینڈی سمنز نے 55 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ ڈیوائن اسمتھ نے 45، ڈیرن براوو نے 43 جب کہ ڈیرن سیمی نے 17 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اسکاٹ لینڈ کی جا نب سے الیسڈائر ایوانز نے 3 اور جوش ڈیوے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ماجد حق اور ایان وارڈلا کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔

ویسٹ انڈیز کے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ مقررہ 50 اوورز میں اوپنر کیل کوئٹزر کے شاندار 96 اور رچی بیرنگٹن کے جارحانہ 66 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ میتھیو کراس نے 39 جب کہ فریڈی کولمین نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سلیمان بین، آندرے رسل اور کیمار روچ نے 2،2 جب کہ نکیتا ملر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story