چینی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اپنے دورہ پاکستان کے دوران چین کے وزیر خارجہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک February 12, 2015
پاک چین مذاکرات کے دوران دو طرفقہ تعلقات، اسٹریٹجک اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے سمیت اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ فوٹو؛ فائل

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی 2 روز دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران چین کے وزیر خارجہ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاک چین مذاکرات کے دوران دو طرفقہ تعلقات، اسٹریٹجک اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے سمیت اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ چین کے صدر یوم پاکستان کی خصوصی تقریب میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں