سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع

الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے تحت اب سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ 3 کے بجئے 5 مارچ کو ہوگی


ویب ڈیسک February 12, 2015
سینیٹ کی 104 میں سے 52 نشستوں پر انتخابات 5 مارچ کو ہوں گے۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات کے لئے ملک بھر سے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا عمل شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق سینیٹ کی 52 نشستوں پر کاغذات نامزدگی آج اور کل وصول اور جمع ہوں گے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19اور20 فروری کو کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اعتراضات پر 23 اور 24 فروری کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 28فروری کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ نئے شیڈول کے تحت اب سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ 3 کے بجائے 5 مارچ کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں