وزیراعظم کی تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پرجلد کام شروع کرنے کی ہدایت

توانائی کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم کو ملک میں تیل کی طلب و رسد،گیس پائپ لائن منصوبے اورایران سے بجلی کی درآمد پربریفنگ


ویب ڈیسک February 12, 2015
توانائی کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم کو ملک میں تیل کی طلب و رسد،گیس پائپ لائن منصوبے اورایران سے بجلی کی درآمد پربریفنگ. فوٹو :فائل

وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد کام شروع کیا جائے ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت توانائی کمیٹی کا نواں اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس پائپ لائن منصوبے سمیت مختلف امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ حکام نے وزیراعظم کو ملک میں تیل کی طلب اور رسد سمیت تاپی گیس پائپ لائن منصوبے اور ایران سے بجلی کی درآمد سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد آغاز کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں جبکہ سستے نرخوں پر بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے چنیوٹ میں معدنی ذخائر منصوبے کے دورہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ اپنے دور حکومت میں ہی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں