الیکشن کمیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی کو معطل کرنے کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیا

انتخابی دھاندلی سے متعلق ٹریبونل کے فیصلے تک ایاز صادق کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک February 12, 2015
انتخابی دھاندلی سے متعلق ٹریبونل کے فیصلے تک ایاز صادق کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو معطل کرنے کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں انتخابی دھاندلی کے نتائج آنے تک عہدے سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جب تک انتخابی دھاندلی سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ نہ آجائے اس وقت تک انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو عہدے سے ہٹانے یا نہ ہٹانے کا اختیار ٹریبونل کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں