بھارت کاپرتھوی ٹومیزائل کاکامیاب تجربہ کرنے کادعویٰ

تجربہ ریاست اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج سے کیاگیاجو350کلومیٹر تک اہداف کونشانہ بناسکتا ہے


Online October 05, 2012
تجربہ ریاست اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج سے کیاگیاجو350کلومیٹر تک اہداف کونشانہ بناسکتا ہے، فوٹو : ایکسپریس نیوز

بھارت نے جوہری صلاحیتوں کے حامل جدیدمیزائل پرتھوی ٹوکاکامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ ارگنائزیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتھوی ٹومیزائل کاتجربہ ریاست اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج سے کیاگیاجو350کلومیٹر تک اپنے اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔ واضح رہے کہ پرتھوی میزائل اندرون ملک تباہ کرنے والا پہلاجوہری میزائل ہے اس منصوبے کے تحت5پرتھوی میزائل تیارکیے جارہے ہیں اوریہ مجموعی طورپر دوسرامیزائل تجربہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |