چین کے صدر کا رواں سال دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے چینی وزیرخارجہ

افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اور چین کی سوچ ایک ہے اور افغانستان کی تعمیر نو میں ہر طرح سے مدد کریں گے،وانگ ژی


ویب ڈیسک February 12, 2015
پاکستان اور چینی عوام کے درمیان باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا،چینی وزیرخارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستانی دورہ پر آئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ چینی صدر رواں سال ہی پاکستان کا دورہ کریں گے اور 9 سال بعد چینی سربراہ مملکت کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔


اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چینی عوام کے درمیان باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا، اقتصادری راہ داری، توانائی منصوبے میں چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے جبکہ پاکستان میں مختلف پروجیکٹس مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اور چین کی سوچ ایک ہے اور افغانستان کی تعمیر نو میں ہر طرح سے مدد کریں گے۔


مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دونوں دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں، پاک چین دوستانہ تعلقات کے تناظر میں چینی وزیر کا دورہ اہم ہے اور دونوں ممالک دہشتگردی کے خاتمے پر متفق ہیں اور چینی وزیرخارجہ سے سیاسی سفارتی اور تذویراتی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں