دہری شہریت والوں کے انتخاب لڑنے کا ذمے دار الیکشن کمیشن ہے پارلیمانی کمیٹی

کمیشن کومن مانی نہیںکرنے دینگے،کامل آغا،60فیصدقواعدکوقانونی تحفظ نہیں،ڈار،40سال سے شفاف انتخابات نہیں ہوئے، جہانگیربدر


News Agencies October 05, 2012
کمیشن کومن مانی نہیںکرنے دینگے،کامل آغا،60فیصدقواعدکوقانونی تحفظ نہیں،ڈار،40سال سے شفاف انتخابات نہیں ہوئے، جہانگیربدر، فوٹو : فائل

سینیٹ کی خصوصی الیکشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران اراکین نے الزام عائد کیا ہے کہ دہری شہریت والوںکوالیکشن لڑنے کی اجازت کی ذمے دار الیکشن کمیشن ہے۔

خصوصی کمیٹی کا انتخابات کوشفاف بنانے کے لیے متفقہ سفارشات مرتب کرنے کااعلان جبکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز مسترد۔ جمعرات کوپیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی زیرصدارت سینیٹ کی خصوصی الیکشن کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میںانتخابی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان کمیٹی نے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے اقدامات پرتحفظات کا اظہار کیا۔ن لیگ کے رہنمااسحاق ڈارنے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیٹی کوپارلیمانی کمیٹی میں تبدیل کیاجائے۔

انھوں نے کہا کہ نشستیں بڑھانا اورسمندر پار افرادکی نشستیں مختص کرنا الیکشن کمیشن کادائرہ کار نہیںجبکہ الیکشن کمیشن کے تجویزکردہ 60فیصدقواعدوضوابط کوقانونی تحفظ بھی حاصل نہیں ہے ۔کرنل ریٹائرڈ طاہرمشہدی نے کہاکہ انتخابی اخراجات کومحدود نہیںکرناچاہیے۔ مسلم لیگ( ق) کے رہنماکامل علی آغا نے کہاکہ الیکشن کمیشن کومن مانی نہیںکرنے دیںگے،جہانگیربدرنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ 40 سال میںکوئی شفاف الیکشن نہیں کرایاتاہم اس مرتبہ شفاف الیکشن ہوکررہے گا۔

آئی این پی کے مطابق خصوصی کمیٹی نے آئندہ انتخابات کوشفاف اورغیرجانبدار بنانے کے لیے متفقہ سفارشات مرتب کرنے کااعلان کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی کوپارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز کو یکسر مستردکردیا۔ 18 اکتوبر کو عوامی سماعت میں پارلیمنٹ کے اندراور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے تجاویزلی جائیں گی۔ اراکین نے شفاف الیکشن کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویزکومستردکردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں