سینیٹ انتخابات میں کورنگ امیدوار بنائے جانے پر مایوسی ہوئی صابر شاہ

صوبائی صدر ہونے کی حیثیت سے کورنگ امیدوار نہیں بن سکتا جس کا فیصلہ عہدے کے وقار کو بچانے کے لئے کیا،صابر شاہ


ویب ڈیسک February 12, 2015
صوبائی صدر ہونے کی حیثیت سے کورنگ امیدوار نہیں بن سکتا جس کا فیصلہ عہدے کے وقار کو بچانے کے لئے کیا،صابر شاہ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

مسلم لیگ (ن) کے خیبرپختونخوا سے صوبائی صدر پیرصابر شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں کورنگ امیدوار بنائے جانے پر مایوسی ہوئی اور پارٹی صوبائی صدر ہونے کی حیثیت سے کورنگ امیدوار نہیں بن سکتا۔


پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صابر شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی صوبائی صدارت اعزاز ہے اور اس کی توقیر میرا فرض ہے اس لئے مسلم لیگ (ن) کا صوبائی صدر ہونے کی حیثیت سے کورنگ امیدوار نہیں بن سکتا جس کا فیصلہ عہدے کے وقار کو بچانے کے لئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد اور عہدے کا احترام مجھ پر واجب ہے، پارٹی پوری طرح متحد ہے اور قیادت کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے پارٹی کے مفاد اور فیصلوں کے لئے کام کرتا رہوں گا۔


پیر صابر شاہ نے اعلان کیا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے کورننگ امیدوار عام ورکر کی حیثیت سے بنوں گا اوراگر ضروری ہے تو میری جگہ کسی اور کو کورنگ امیدوار بنادیا جائے تاہم سینیٹ انتخابات میں نامزدگی پر شدید مایوسی ہوئی ہے اور یقین ہے کہ قیادت اس معاملے پر غور کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں