صوبوں نے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن سے تعاون نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گےچیف جسٹس

صوبائی حکومتیں اسی طرح کرتی رہیں تو رواں سال نومبر تو کیا آئندہ سال نومبر میں بھی انتخابات نہیں ہوں گے،چیف جسٹس


ویب ڈیسک February 12, 2015
صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کرانے سے کترارہی ہیں، چیف جسٹس ناصرالملک فوٹو:فائل

چیف جسٹس آف پاکستان ناصرالملک کا کہنا ہے کہ اگر صوبوں نے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن سے تعاون نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرعدالت عظمیٰ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ اور پنجاب کی رپورٹس پرعدم اطمینان کا اظہارکیا جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کرانے سے کترارہی ہیں اور اگر اسی طرح ہوتا رہا تو رواں سال نومبر تو کیا آئندہ سال نومبر میں بھی انتخابات نہیں ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر صوبوں نے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن سے تعاون نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات پر پیش رفت نہ ہونے پر سندھ اور پنجاب کے چیف سیکریٹری بھی طلب کرلئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔