پاکستان کے ساتھ میچ بھارتی ٹیم کیلئے فائنل سے بھی بڑا چیلنج ہےسچن ٹنڈولکر

پاک بھارت میچوں کا ماحول دیگر مقابلوں سے قدرے مختلف ہوتا ہے یہ میچ صرف ایک دن کا مسئلہ نہیں، سچن ٹنڈولکر


ویب ڈیسک February 12, 2015
پاکستان کے ساتھ میچ میں ہمیشہ فائنل کی طرح کا پریشر ہوتاہے،فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نےورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ پہلے میچ کو بھارتی ٹیم کے لئے فائنل سے بھی بڑا معرکہ قرار دیا ہے۔


ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مقابلے میں ہمیشہ فائنل میچ کی طرح کا پریشر ہوتاہے اور ان میچوں کا ماحول دیگر مقابلوں سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ میچ صرف ایک دن کا مسئلہ نہیں ، 2003 ءمیں سنچورین میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھی تو اس سے 10 ماہ قبل ہی ہم لوگوں نے اس میچ سے متعلق باتیں شروع کردی تھیں۔


ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ 2007 ءمیں بھارتی ٹیم کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوجانے پر سچن نے کہا کہ وہ اس کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا سوچ رہے تھے۔ تاہم اپنے بھائی کی جانب سے حوصلہ افزائی پر میں نے یہ فیصلہ مؤخر کردیاتھا۔


واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں 15 فروری کو مد مقابل ہوں گے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں سچن بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پہلی بار دونوں ٹیمیں 1992 ء کے ورلڈ کپ میں مد مقابل ہوئی تھیں جس کے بعد 1996 ء، 1999 ء،2003 ء اور 2011 ء میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ان تمام میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔