وزن میں کمی کے عمل کو تیز کرنا ہے تو کھانوں میں سرخ مرچ شامل کریں

سرخ مرچ میں موجود اجزا جسم میں موجود فاضل چربی کا خاتمہ کرتے ہیں، جدید تحقیق


ویب ڈیسک February 12, 2015
سرخ مرچوں کا استعمال توانائی کی مقدار کو محدود کرنے کی ضرورت کو ختم کر سکتا ہے، تحقیق فوٹو: فائل

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کھانوں میں سرخ مرچوں کے استعمال سے وزن میں تیزی سے کمی میں مدد ملتی ہے۔


امریکی شہر بالٹی مور میں بین الاقوامی بائیو فزیکل سوسائٹی کے 59ویں سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی تحقیقات کے مطابق انسانی جسم میں چکنائی کی دو اقسام ہوتی ہیں، سفید چکنائی توانائی کو محفوظ کرتی ہے جبکہ بھوری چکنائی جسم میں موجود فاضل توانائی کو خارج کرتی ہے، سرخ مرچ میں موجود اجزا جسم میں موجود سفید چکنائی کو بھوری چکنائی میں منتقل کرتے ہیں، جو وزن میں تیزی سے کمی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔