سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی پولیس رپورٹ سے زیادہ کچھ نہیں بیرسٹر فروغ نسیم

جے آئی ٹی رپورٹ کی عدالت میں کوئی اہمیت نہیں، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک February 12, 2015
الطاف حسین اورآصف زرداری سندھ کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں، فروغ نسیم فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی صرف ایک پولیس رپورٹ ہے اور اسی بنیاد پر یہ خارج ہوجائے گی۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ موجودہ سیاسی تاریخ میں نیلسن مینڈیلا کے بعد اگر کوئی لیڈر ہے تو وہ الطاف حسین ہیں، ایم کیوایم میں تمام رنگ نسل اور زبانیں بولنے والے افراد موجود ہیں۔ ایم کیوایم نے سینیٹ انتخابات میں دیگر جماعتوں سے بڑھ کرخواتین کو موقع دیا۔


ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اورآصف زرداری سندھ کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان صوبائی حکومت سمیت دیگر شعبوں میں40 سے60 فیصد کے تناسب سے نمائندگی پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی صرف ایک پولیس رپورٹ ہے، اس کی عدالت میں کوئی اہمیت نہیں، ڈھائی سال بعد آنے والی رپورٹ اسی بنیاد پرخارج ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔