ہمارا خوشحال پنجاب ن لیگ نے بدحال کردیاپرویزالٰہی

شریف برادران نے مایوسی کے سواکچھ نہیںدیا،کھربوںروپے فلاپ منصوبوں کی نذرکردیے


Numaindgan Express October 05, 2012
ق لیگ کے دورمیںترقیاتی کاموںپرمشتمل حقائق نامہ جاری،شجاعت کی زیرصدارت اجلاس۔ فوٹو : فائل

KARACHI: مسلم لیگ (ق) کے رہنما و نائب وزیراعظم پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہمارا خوشحال پنجاب ن لیگ نے بدحال کردیا ہے۔

اپنی5 سالہ لوٹ اورجھوٹ کی سیاست سے ن لیگ ہماری عوامی خدمات کا مقابلہ نہیں کرسکتی،وہ اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میںچوہدری شجاعت کی زیرصدارت پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، اجلاس میں عام انتخابات،سیٹ ایڈجسٹمنٹ، ضمنی انتخابات اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پرق لیگ کے پنجاب میں2002 سے2007 کے دورحکومت میں ترقیاتی کاموں پر مشتمل حقائق نامہ بھی جاری کیا گیا۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ کتابچہ ہمارے مستقبل کے روڈمیپ کا آئینہ داراور عوام کو غربت، بیروزگاری سے نجات دلانے کا پیغام ہے،شریف برادران نے عوام کو محرومیوں اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام الیکشن میں ان کی سیاست دفن کردیںگے۔ آج عوام ہماری کارکردگی کویاد کرتے ہیں، پنجاب پرقابض مفاد پرست حکمرانوں نے صوبے کو کرپشن، مفاد پرستی، اقربا پروری، منافع خوری اور انا پرستی کا شکاربنا دیا، حکومت پنجاب نے ہمارے کئی منصوبے جن میں وزیرآباد امراض دل کااسپتال بھی شامل ہے بندکردیا۔

47 سے زائد کالجوںکی عمارتیں تیار پڑی ہیں لیکن اسٹاف نہیں،صحافی کالونی کیلیے بھی آج تک حکومت پنجاب نے کچھ نہیں کیا۔ اس موقع پرسعید مندوخیل،بشارت راجہ،چوہدری ظہیر،آصف توصیف،حلیم عادل، انور چیمہ، غوث بخش مہر،جام یوسف، سرداربہادرسیہڑ،غیاث میلہ، نصیر مینگل،سردار شاہجہان یوسف، نعمان لنگڑیال،خواجہ شیراز ، قاسم شاہ،مونس الٰہی،احمد یارہراج اورامتیازرانجھابھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں