ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہوسکتا تھا لیکن ٹیم منیجمنٹ نے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا محمد حفیظ

انجری ٹھیک ہونے میں دو ہفتے لگنے تھے جن میں سے ایک ہفتہ گزر چکا تھا، حفیظ


ویب ڈیسک February 12, 2015
میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلا اور ٹیم کی کامیابی میں کردارادا کیا ہے، محمد حفیظ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے والے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہوسکتے تھے لیکن ٹیم منیجمنٹ نے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا جسے انہوں نے تسلیم کیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلا ہے اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کیا ہے، 2010 میں کم بیک کیا اس کے بعد سے وہ ٹاپ اسکورر ہے، 4 سال سے جسمانی اور ذہنی طور پرورلڈ کپ کے لیے تیاری کی لیکن ورلڈ کپ سے قبل انجری ان کی بدقسمتی تھی، ان کا ٹیم منیجمنٹ سے کوئی اختلاف نہیں، انجری ٹھیک ہونے میں دو ہفتے لگنے تھے جن میں سے ایک ہفتہ گزر چکا تھا لیکن ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ ان کی جگہ دوسرے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ نے سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اپنی انجری ہی کی وجہ سے انہوں نے بولنگ ایکشن کلیر کرانے کے لئے بائیو میکنکس ٹیسٹ ملتوی کرایا ہے کیوانکہ انجری کی صورت میں بولنگ میں معمولی سا نقص بھی انہیں ٹیسٹ میں ناکام کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔