رنبیر کپور نے صحافیوں سے بچنے کے لئے کار ہی صحافی پر چڑھادی

مجھے واقعے کا بالکل بھی خیال نہیں تھا اور اس وقت گاڑی میں نہیں بلکہ ڈرائیور چلا رہا تھا، رنبیر کپور


ویب ڈیسک February 12, 2015
تقریب میں شریک صحافی گاڑی کےقریب بڑھا تو بالی ووڈ اسٹار نے گاڑی چلا دی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ فلم اسٹار رنبیر کپور نے ایوارڈز تقریب میں شرکت کے دوران اپنی گاڑی صحافی کے پیر پر چڑھا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں رنبیر کپور نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر دیگر صحافیوں کی طرح پنیت راوت نامی ایک فوٹو جرنلسٹ بھی وہاں موجود تھا اور وہ جیسے ہی رنبیر کپور کو آتے دیکھ کر ان کی گاڑی کے قریب پہنچا تو بالی ووڈ اداکار نے اپنی گاڑی آگے بڑھالی جس کے نتیجے میں صحافی کا پاؤں پہیے کے نیچے آگیا۔

دوسری جانب واقعے سے متعلق رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے کا بالکل بھی خیال نہیں تھا اور اس وقت گاڑی وہ نہیں بلکہ ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔