ٹیم مینجمنٹ نے بوم بوم آفریدی اور احمد شہزاد سمیت 8 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا

کھلاڑیوں پر رات تاخیر سے ہوٹل پہنچنے کے باعث 300 آسٹریلین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا


ویب ڈیسک February 12, 2015
ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے تمام کھلاڑیوں نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے مینجمنٹ سے معذرت کرلی، فوٹو:فائل

قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے شاہد آفریدی اور احمد شہزاد سمیت 8 کھلاڑیوں پر رات تاخیر سے ہوٹل پہنچنے پر جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ کے عالمی مقابلے کے لیے آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ٹیم کے 8 کھلاڑیوں پر ٹیم مینجمنٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث جرمانہ عائد کردیا ہے۔ قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے شاہد آفریدی اور احمد شہزاد سمیت 8 کھلاڑیوں پر رات تاخیر سے ہوٹل پہنچنے پرجرمانہ عائد کیا، متعلقہ کھلاڑی اتوار کی رات باہر کھانے پر گئے تھے اور مقررہ وقت سے 45 منٹ تاخیر سے ہوٹل پہنچے جس کے باعث ان پر 300 آسٹریلین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ نے واقعے پر تمام کھلاڑیوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کو واپس ایونٹ سے باہر کرکے پاکستان بھیج دیا جائے گا جب کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے تمام کھلاڑیوں نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے مینجمنٹ سے معذرت کرلی ہے اور آئندہ اس طرح کی غلطی نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں