معروف شاعر فیض احمد فیض کا آج 104واں یوم پیدائش

فیض کی شاعری کے انگریزی، جرمن، روسی، فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں۔


Nama Nigar/Showbiz Reporter February 13, 2015
فیض کی شاعری کے انگریزی، جرمن، روسی، فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں۔فوٹو: فائل

معروف اردو شاعر فیض احمد فیض کی 104 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

اردو کے معروف شاعرفیض احمد فیض13فروری1911کو سیالکوٹ کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ، وہ ترقی پسند شاعر اور دانشور و صحافی اور مرزا غالب، علامہ اقبال کے بعد سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو شاعر تھے۔

فیض کی شاعری کے انگریزی، جرمن، روسی، فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں، ان کے مجموعہ کلام میں '' نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی ، نقش وفا، دست صبا، دست تہہ سنگ، سر وادی سینا ، زنداں نامہ '' اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ فیض احمد فیض وہ واحد ایشیائی شاعر تھے جنھیں روس کا لینن امن ایوارڈاورنوبل پرائز سے نوازا گیا، انھیں پاکستانی امن ایوارڈ، نگار ایوارڈ اور سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ فیض احمد فیض20نومبر 1984 کو انتقال کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں