وسیم اکرم کے ورلڈکپ ہیروز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

ورلڈ کپ میں اے بی ڈی ویلیئرز، گلین میکسویل اور ڈیوڈ وارنرمیگا ایونٹ میں چھائے رہیں گے، سابق فاسٹ بالر


Sports Desk February 13, 2015
خطرناک بیٹسمینوں کو بولنگ کرنا ہر بولر کے لیے بڑا چیلنج ہوتا ہے، وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

لاہور: وسیم اکرم نے اپنے 3 ممکنہ ورلڈکپ ہیروز کے نام ظاہر کر دیے مگر ان میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز، گلین میکسویل اور ڈیوڈ وارنرمیگا ایونٹ میں چھائے رہیں گے، یہ تینوں چند لمحات میں کھیل کاپانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شائقین کے لیے انھیں ایکشن میں دیکھنا خاصا سنسنی خیز رہے گا۔

سابق پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ ایسے خطرناک بیٹسمینوں کو بولنگ کرنا ہر بولر کے لیے بڑا چیلنج ہوتا ہے، میں توانھیں رنزبنانے سے روکنے کے بجائے ہمیشہ آئوٹ کرنے کی کوشش کرتا، انھوں نے موجودہ فارم کے لحاظ سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو ورلڈکپ کی خطرناک سائیڈز قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں