موبائل فونٹوتھ پیسٹ سمیت 314 اشیا پر ڈیوٹی 10 فیصد کردی گئی

دہی، مکھن، چیز، گڑ، کاسمیٹکس، فرنیچر، کوکنگ رینج، پنکھے، فریزر، اوون بھی شامل


Numainda Express February 13, 2015
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پرعملدرآمد کے لئے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیلولر موبائل فون، دہی، مکھن، چیز، گڑ، کاسمیٹکس، ٹوتھ پیسٹ اگربتی، ماربل، گرینائٹ، الیکٹرک و الیکٹرانکس مصنوعات سمیت 314 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 10فیصد کردی ہے۔

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گزشتہ روز باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریونیو شارٹ فال کے باعث پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو چھٹے اقتصادی جائزے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ ریونیو شارٹ فال میں کمی لانے کے لیے لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے چند روز قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اشیائے تعیش پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کی منظوری دی تھی اور ای سی سی کے اسی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 10فیصد کی گئی ہے ان میں دہی، مکھن، چیز، گڑ، کاسمیٹکس، فرنیچر،کوکنگ رینج، سیلنگ فین، ایگزاسٹ فین، فریزر، مائیکرو ویو اوون، الیکٹرک اوون، سیلولر فون، پاکٹ سائز ریڈیو، نان الیکٹرک لیمپ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں