باڑہفورسز پربم حملہ2بم ناکارہہنگومیں گھراڑادیاگیا

باڑہ میں راکٹ حملے کازخمی دم توڑگیا،فاٹامیں امن قائم کریں گے،گورنرمسعود کوثر

باڑہ میں راکٹ حملے کازخمی دم توڑگیا،فاٹامیں امن قائم کریں گے،گورنرمسعود کوثر۔ فوٹو: فائل

باڑہ شین کمرمیں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دو بموں کو ناکارہ بنادیا۔


ادھر چند روز قبل باڑہ میں گولہ گرنے کے واقعہ میں زخمی ہونیوالا شخص دم توڑ گیا ، اس واقعہ میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے ، ہنگومیں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا، ادھر گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری کی قیادت میں وفد سے گفتگو میں بتایا کہ شرپسندوں کا خاتمہ کرکے فاٹا میں امن قائم کرینگے۔
Load Next Story