ایفی ڈرین کیس اشتہاری ملزم کرنل ر طاہر عدالت میں پیش عبوری ضمانت منظور
ملزم پرڈھائی ہزارکلوایفی ڈرین اسمگل کرنیکاالزام ہے،مخدوم شہاب کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے ڈیل پرپیش ہوئے،ذرائع
ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ اسکینڈل کے بڑے اشتہاری ملزم کرنل(ر) طاہر الودود لاہوتی روپوشی ختم کرتے ہوئے ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیش ہوگئے۔
جسٹس صغیر احمد قادری اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ان کی عبوری ضمانت منظورکر لی ۔عدالت نے ملزم کوشامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ،اے این ایف کوحکم دیا کہ اسے گرفتار اور ہراساں نہ کیاجائے۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے بھاری رشوت دیکر2500کلو ایفی ڈرین کا کوٹاحاصل کیا اور ایفی ڈرین اسمگل کرکے مالی فائدہ اٹھایا ،اے این ایف ذرائع کے مطابق ملزم کی تفتیشی ٹیم سے باقاعدہ ڈیل ہوگئی ہے ملزم نے وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر رضامندی ظاہرکردی ہے،اس لیے اے این ایف ملزم کی ضمانت کی مخالفت نہیںکرے گی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین ،علی موسیٰ گیلانی سمیت 12ملزمان کے بینک اکائونٹ منجمداوران کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادکی خریدوفروخت روک دی ہے۔درخواست میںموقف اختیارکیاگیاہے کہ مخدوم شہاب خاندانی رئیس ہیں اوران کی بینک میں رقوم کیس سے پہلے کی ہیں ،اے این ایف صرف بدنام کرنے اور سیاسی نقصان پہنچانے کیلیے ایسا کر رہی ہے۔جسٹس صغیر احمد قادری اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے یہ پٹیشن سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود اے این ایف کے پراسیکیوٹرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے10اکتوبر کوجواب اور ریکارڈ طلب کر لیاہے۔ادھر اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس محمد اسلام نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کے ادویات سپلائی کے کراچی کے ڈیلر آصف شیر خانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اے این ایف کی درخواست مستردکر دی۔