حج کوٹا کیسوزیرمذہبی امور کو توہین عدالت کا نوٹس واپس

جوائنٹ سیکریٹری حافظ شیر کے تبادلے کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے،چیف جسٹس


Numainda Express October 05, 2012
مبینہ پولیس مقابلوں کیخلاف درخواست پرہوم سیکریٹری اورآئی جی 10 اکتوبر کو طلب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے حج کوٹاکیس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ کوجاری کیے جانے والا توہین عدالت کانوٹس واپس لیتے ہوئے مزیدسماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جبکہ جوائنٹ سیکریٹری مذہبی امور کا تبادلہ کرنے کا معاملہ عدالت میں زیر بحث آنے پر ریمارکس دیتے ہوئے فاضل چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت اس معاملے کوباریک بینی سے دیکھے گی کہ کیاانھیں بدنیتی کی وجہ سے علیحدہ تونہیںکیاگیا۔گزشتہ روز عدالت کے روبروڈائریکٹر حج ملک محمد سعید نے ڈپٹی اٹارنی جنرل نسیم کشمیری کے ذریعے حج کوٹے کی تقسیم کے حوالے سے رپورٹ داخل کی اورعدالت کویقین دہانی کرائی کہ ہائیکورٹ کے حکم پر چار ٹورز آپریٹرزکوویزا دینے کے علاوہ حج فارم اور منظم نمبرز بھی جاری کرا دیے جائیں گے۔

عدالت کوبتایاگیاکہ حافظ شیر علی جوائنٹ سیکریٹری حج کو ان کے عہدے سے بدنیتی پر ہٹادیاگیاہے اس افسر نے عدالت کی تقریباً 3ماہ مددکی جس سے اہل کمپنیوںکوکوٹا ملنے کا پراسیس مکمل ہوا اور وزارت مذہبی امورنے چند افسران نے وفاقی وزیرسیدخورشید شاہ کوبھڑکایاکہ حج کوٹاکیس میںتوہین عدالت کی کارروائی حافظ شیر علی کی وجہ سے ہوئی جبکہ ریکارڈکی بات ہے کہ ایسانہیں ہوا۔ فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے کوباریک بینی سے دیکھے گی کہ کیاانھیں بدنیتی کی وجہ سے علیحدہ تونہیںکیاگیا۔ دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف دائردرخواست پرہوم سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10اکتوبرتک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔