بھارتی فوج میں بدانتظامی25ہزاراہلکاررضاکارانہ ریٹائر
10سال میںایک ہزارکی خودکشی،فوجی نوکری اب پرکشش نہیں رہی،بھارتی جریدہ
ISLAMABAD:
بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران میں بڑے پیمانے پرکرپشن،بد انتظامی اوربداخلاقی کے رحجان کے باعث فوجی ملازمت اب پرکشش نہیں رہی ہے۔
گزشتہ 3 سال کے دوران16سو افسران سمیت 25 ہزار فوجی اہلکاروں نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لی ہے جبکہ 10 سالوں میں ایک ہزار سے زائدجوانوں نے حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے۔بھارتی جریدے تہلکہ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے میجر جنرل ریٹائرڈجی ڈی بخشی کاکہناہے کہ اہلکاروں اور آفیسرز میں رابطے کے فقدان کے باعث یہ صورتحال پیش آئی ہے۔ جنرل بخشی کے مطابق اہلکاروں میں خودکشی اورفوج چھوڑنے کی وجوہات میں افسران کی کرپشن ، بدانتظامی اور بداخلاقی بڑی وجہ ہے۔