بنوں جیل حملے کے دوران فرار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک

دہشت گرد نور زمان عرف منا کو 3 مقدمات میں سزائے موت ہو چکی تھی


ویب ڈیسک February 13, 2015
کہ 15 اپریل 2012 کو طالبان بنوں جیل پر حملہ کر کے اپنے 400 کے قریب ساتھی چھڑا کر لے گئے تھے. فوٹو؛ فائل

VEHARI: سنٹرل جیل پر طالبان کے حملے کے دوران فرار ہونے والا سزائے موت کا دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں جیل پر 2012 میں طالبان کے حملے کے دوران فرار ہونے والا دہشت گرد نور زمان عرف منا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا، مقابلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نور زمان عرف منا کو دہشت گردی کے 3 مقدمات میں سزائے موت ہو چکی تھی۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2012 کو طالبان بنوں جیل پر حملہ کر کے اپنے 400 کے قریب ساتھی چھڑا کر لے گئے تھے جس میں نور زمان بھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔