آزاد کشمیر میں قتل کے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پھانسی دیئے گئے دونوں مجرموں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔


ویب ڈیسک February 13, 2015
پھانسی دیئے گئے دونوں مجرموں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ فوٹو: فائل

BHAKKAR:

ڈسٹرکٹ جیل آزاد کشمیر میں قتل کے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت عدالت سے سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے اور آزاد کشمیر میں بھی اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم محمد ریاض اور محمد فیاض کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکادیا گیا جس کے بعد دونوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔


دونوں مجرم گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر کے ایک گاؤں کے رہائشی تھے جن کی ورثا سے آخری ملاقات گزشتہ روز کرا دی گئی تھی جبکہ دونوں مجرموں کو ٓزاد کشمیر کی شریعت کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی اور 2012 میں سپریم کورٹ نے بھی مجرموں کی پھانسی کی سزا کو بحال رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔