وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب کا فون دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں امن و امان کی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان 10 منٹ تک گفتگو ہوئی۔ فوٹو:فائل

NEW DELHI:
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ خطے میں امن اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان 10 منٹ تک تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے کرکٹ سے متعلق بات چیت کی اور کہا کہ کرکٹ پورے خطے کو منسلک کرنے کا سبب بنتی ہے، امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جذبے سے کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر بارک اوباما نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو اپنے دورہ بھارت کے حوالے سے اعتماد میں لیا تھا۔
Load Next Story