تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

جنرل نشستوں پر محسن عزیز،شبلی فراز، فضل محمد اور بیرسٹرسلمان آفریدی کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔


ویب ڈیسک February 13, 2015
ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر نعمان وزیر اور لطیف یوسفزئی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے تحریک انصاف نے اپنے 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ جنرل نشستوں پر محسن عزیز، شبلی فراز، فضل محمد خان اور بیرسٹرسلمان آفریدی کو جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر نعمان وزیر اور لطیف یوسفزئی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اسی طرح اقلیتی نشستوں پر جان کینیٹ ولیم اور روی کمار کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔


تحریک انصاف کی 10 نشستوں پر 131 امیدواروں کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں جن میں 80 افراد نے جنرل نشست اور 51 نے ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشستوں کے لئے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی بھابھی نفیسہ بی بی نے بھی درخواست جمع کرائی تھی لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔