بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی

سیکرٹری خارجہ جے شنکر پاکستانی حکام سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک February 13, 2015
سیکرٹری خارجہ جے شنکر پاکستانی حکام سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو:فائل

بھارت نے آخر پاکستان کے دو ٹوک موقف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور اپنے سیکرٹری خارجہ کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی حکام سے اپنے دورے کے دوران خطے کی سیکیورٹی اوردو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔


واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سیکریٹری خارجہ لیول مذاکرات ختم کرنے کے بعد پاکستان نے مختلف پلیٹ فارم پر مذاکرات کی بحالی کے لئے خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن مسلسل بھارتی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ بھارت نے سیکرٹری خارجہ لیول مذاکرات ختم کئے اور اسے ہی دوبارہ مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |