احمد شہزاد پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے

اوپننگ بلے باز ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران احسان عادل کی تیز رفتار گیند کہنی پر لگنے سے زخمی ہوئے۔

اوپننگ بلے باز ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران احسان عادل کی تیز رفتار گیند کہنی پر لگنے سے زخمی ہوئے۔ فوٹو:فائل

پاکستانی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کہنی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تاہم ڈاکٹروں نے ان کی چوٹ معمولی نوعیت کی قرار دی ہے۔



ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران احسان عادل کی تیز رفتار گیند کہنی پر لگنے سے احمد شہزاد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی کہنی کے ایکسرے کئے گئے جسے ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق احمد شہزاد کی کہنی پر معمولی نوعیت کی چوٹ ہے جو جلد صحیح ہوجائے گی۔


واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور فاسٹ بولرجنید خان بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ تھے جنہیں انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔

Load Next Story