ان تمام باتوں کو مد نظر رکھیں

محبت کا اظہار کرنے کے لئے ویسے تو پورا سال بھی کافی نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود محبت کا ایک دن متعین ہے۔


محمد عمیر دبیر February 14, 2015
محبت کا اظہار کرنے کے لئے ویسے تو پورا سال بھی کافی نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود محبت کا ایک دن متعین ہے۔

محبت بذات خود ایک جذبہ ہے لیکن اس کی مختلف اقسام ہیں۔ محبوب کو خوش رکھنے اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے مختلف ادوار کے حساب سے نت نئے طریقہ ایجاد ہوتے رہتے ہیں۔ کیونکہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ محبت کا اظہار کرنے کے لئے ویسے تو پورا سال بھی کافی نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود محبت کا ایک دن متعین ہے۔

تقریباً 496 سے آج تک ہر سال 14 فروری کو یوم محبت کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کی سب سے بڑی وجہ ایس ٹی ویلنٹائز کی محبت کا اظہار تھا، جس کے بعد روم کے بادشاہ نے ویلنٹائز کو قتل کرادیا تھا تاہم وہ بادشاہ اس محبت کو نہ مٹا سکا۔ آج دنیا بھر کے تمام ممالک میں یوم محبت منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ دن محبت کرنے والوں سے عقیدت کا دن ہے۔ جس میں آپکے روز مرہ سے لے کر ہر خاص و عام کا شمار ہوتا ہے۔ اب یہ آپ کی مرضی کہ آپ کس شخص سے اس دن کے حوالے سے اپنی تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان میں بھی بہت سے لوگ ویلنٹائن ڈے کو جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ اس زمرے میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنی زندگی کا پہلا یوم محبت اس سال منائیں گے اور یہ لوگ تحفے تحائف دینے کے حوالے سے ہمیشہ ہی کنفیوژن کا شکار رہتے ہیں۔ کنفیوژن کی ایک بڑی وجہ مہنگائی بھی ہے جس کے باعث پاکستان میں رہنے والے تمام مکاتب فکر کے لوگ پریشان حال ہیں ۔ جس ملک میں مہینہ گزارنا مشکل ہو وہاں اس دن کی مناسبت سے تحفے تحائف دینا نہایت ہی مشکل کام ہے۔



فوٹو؛ فائر فلائی فیس بک پیج

جو لڑکے اس دن کو منانے کے منتظر ہیں تو نہایت کم بجٹ میں ان کے لئے انہتائی سستا اورمفت مشورہ یہ ہے کہ وہ تحفہ دیتے ہوئے چند چیزوں پر اگر توجہ دیں تو ان کے لئے یہ دن یادگار ہوسکتا ہے۔ سب سے پہلے سوشل میڈیا پر خرید و فروخت کرنے والی مختلف ویب سائٹس کا جائزہ لیں جو چیز خریدنی ہے اس کے ریٹ دیکھ کر مارکیٹ کا رخ کریں۔ مارکیٹ کا رخ کرتے وقت بھی کسی ایسی مارکیٹ کا چناؤ کریں جہاں قیمتیں اور معیار دونوں ہی آپ کے حساب سے بالکل صحیح ہوں۔ تحفہ دیتے وقت اس چیز کا خیال رکھیں کہ آپکا دیا جانے والا تحفہ روز مرہ میں باآسانی استعمال ہوسکے۔



فوٹو؛ رائٹرز

اس دن دینے کے لئے سستے گفٹس میں سب سے پہلے چاکلیٹ ، بھالو، کیچینز، پرس ، کارڈز، پھولوں کا گلدستہ، جیولری، گھڑی وغیرہ کا چناؤ کیا جاسکتا ہے۔ آپ جس چیز کا بھی چناؤ کریں بس یاد رکھیں کہ اس کی پیکنگ کرنے کے لئے گفٹ پیپر ایک روز پہلے ہی خرید لیں ورنہ اس کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کررہے ہوتے ہیں۔ اور اگر اُس روز آپ کی ملاقات متوقع ہے تو ایک روز پہلے کٹ فلاور لے کر فریج میں رکھ دیں اس طرح آپ کے کافی پیسے محفوظ رہیں۔

اگر آپ ان تمام باتوں کو مد نظر رکھیں گے تو یقین جانیے کہ آپ کا 14 فروری نہایت ہی خوشگوار اور یادگار رہے گا۔ دوسری اہم بات یہ کہ آپ کے محبوب کو آپ کے تحفے کا نہیں بلکہ آپ کے اظہار اور جذبات کی ضرورت ہے تاکہ وہ آپ کے ساتھ مل کر اس دون کو یادگار بنا سکے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں