وفاق خیبرپختونخوا حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے عمران خان

ہمیشہ چھوٹے صوبوں سے ان کے حقوق چھینے جاتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک February 13, 2015
تحریک انصاف کی حکومت پشاور کو مثالی صوبہ بنا کر دکھائے گی، عمران خان۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخواحکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے اگر چھوٹے صوبوں کو حقوق ملیں تو وفاق مضبوط ہوگا۔


خیبرپختونخوا اور فاٹا میں "صحت کا اتحاد" مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک بڑا صوبہ بن جائے تو تمام صوبے برابر ہوجائیں گے اور قومی مسائل میں کمی واقع ہوگی لیکن ہمیشہ چھوٹے صوبوں سے ان کے حقوق چھینے جاتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے حالات اس نہج کو پہنچ چکے ہیں، اگربلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق میسر ہوتے تو وہاں حالات معمول کے مطابق ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم وزیراعلی پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پشاور کو مثالی صوبہ بنا کر دکھائے گی اور پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے والے شہریوں کو دوبارہ شہر میں لاکر بسائیں گے۔


اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف نے پشاور ریڈیو سینٹر میں ٹرانسمیشن کے دوران عوام کے مسائل سنے اور انہیں خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |