نئی دہلی میں عیسائیوں کے اسکول پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

انتہا پسندوں کے حملے کے بعد اسکول بند کرنے کے بعد طلبا و طالبات کو گھر بھیج دیا گیا۔


ویب ڈیسک February 13, 2015
ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے واقعہ چوری کا لگتا ہے، پولیس کمشنر نئی دہلی. فوٹو:فائل

ہندو انتہا پسندوں نے دارالحکومت نئی دہلی میں عیسائیوں کے اسکول پر حملہ کردیا جس کے بعد اسکول کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جنوبی علاقے وسنت وہار میں واقع عیسائیوں کے اسکول میں علی الصبح ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کردیا جب کہ حملہ آوروں نے اسکول میں داخل ہوتے ہی توڑ پھوڑ کی اور طلبا کو حبس بے جا میں رکھا جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے اسکول بند کرتے ہوئے طلبا کو واپس گھر بھیج دیا۔ نئی دہلی کے پولیس کمشنر نے ہندو انتہا پسندوں کی اس شرمناک حرکت کو چوری کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ 3 سے 4 نقاب پوش اسکول میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے اور پرنسپل کے آفس میں داخل ہوکر رقم چوری کی تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد واقعے کے اصل محرکات سامنے لائے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ عیسائی برادری ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے اور رواں ماہ بھی انتہا پسندوں نے چرچ کو آگ لگا دی تھی جب کہ گزشتہ ایک سال کے دوران عیسائیوں کے تعلیمی اداروں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |