نگر نگر پیار

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر رنگوں اور روشنیوں میں ڈوبی خوشیاں اور مسرتیں ہر چاہنے والے کا دامن بھرتی نظر آتی ہیں۔


جنید قریشی February 14, 2015
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر رنگوں اور روشنیوں میں ڈوبی خوشیاں اور مسرتیں ہر چاہنے والے کا دامن بھرتی نظر آتی ہیں۔ فوٹو رائٹرز

KARACHI:

ویلنٹائن ڈے کی مقبولیت ہر سال بڑھتی ہی جارہی ہے۔ گلاب کے پھول، تہنیتی کارڈز اور چاکلیٹس کے ذریعے پیار اور وفا کا اظہار اب بھی کیا جاتا ہے، لیکن اب منہگے تحفے بھی اس کا حصہ بن رہے ہیں۔


دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے پر مختلف روایات اور انداز اپنائے جاتے ہیں جن میں سے چند کا ذکر میں آپ کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں، ہوسکتا ہے میری تحریر پڑھنے کے بعد آپ کے دل میں بھی کسی سے اظہار کے جذبات جنم لے لیں۔



فوٹو آن لائن


پاکستان


دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس ہمارے یہاں ویلنٹائن ایک متنازع روایت ہے۔ تاہم پیاراور وفا کا یقین دلانے کے ساتھ اپنے ساتھی کے لیے دل میں ہمکتے جذبات کے اظہار کے لئے ہمارے یہاں رنگ برنگے گلاب کے پھول، چاکلیٹس اور ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے دلکش اور خوشنما کارڈز کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے بھی خوبصورت تصویری پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔



فوٹو؛ رائٹرز

ویٹیکن

ویٹیکن سٹی کی ایک خوبصورت اور مرکزی عمارت کا نام سینٹ پیٹرس اسکوائر ہے، جسے ویلنٹائن ڈے پر محبت کے رنگوں سے سجا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس روز سیکڑوں دل والے ایک دوسرے سے پیار کا اظہار کرتے ہیں اور اس موقع پر پاپ فرانسس کا خطاب سنتے ہیں۔



فوٹو؛ اے پی

پیرس

خوشبوؤں کے شہر پیرس کا مرکزی میوزم پیار کرنے والوں سے بھرا نظر آتا ہے۔ یہاں ویلنٹائن ڈے پر کئی جوڑے جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنی وفا کا یقین دلاتے ہیں۔ اس موقع پر تحفے تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے اور فضا میں بلند ہونے والے غباروں کے علاوہ ہر طرف موبائل اور ڈیجیٹل کیمرے کا فلیش روشن ہوتا نظر آتا ہے۔


Valentine's Day Beijing


فوٹو؛ رائٹرز

بیجنگ

چین کی بات کی جائے تو یہاں بھی دل والے اس دن پر مغربی ملکوں کی طرح اپنے ساتھی سے اظہار محبت کے لئے پھولوں، چاکلیٹس اور دیگر تحائف کا سہارا لیتے ہیں۔


Valentine's Day bangkok


فوٹو؛ رائٹرز

ہانگ کانگ

محبت کا یقین دلانا ہانگ کانگ کے پیار کرنے والوں کے لئے تھوڑا مشکل اور محنت طلب ہے۔ یہاں پریمی جوڑے ایک بڑے تالاب کے کنارے اکٹھے ہوتے ہیں اور اس میں ڈبکیاں لگا کر اپنے ساتھی کو محبت کا احساس دلاتے ہیں۔ ان کا یہ طریقہ دیگر ملکوں کے مقابلے میں منفرد اور دلچسپ ہے۔


Valentine's Day Sydney


فوٹو؛ رائٹرز

سڈنی

آسٹریلیا کا اہم ترین شہر سڈنی اور سڈنی ہاربر برج دونوں ہی مشہور ہیں۔ ویلنٹائن ڈے پر اس برج پر جمع ہوکر اپنے محبوب کو شادی کا پیغام دیا جاتا اور اس طرح یہ دن ایک نئی زندگی کے سفر کی شروعات ثابت ہوتا ہے۔


Valentine's Day Kuala Lumpur


فوٹو؛ رائٹرز

کوالا لمپور

ملائشیا کے شہر کوالا لمپور میں ویلنٹائن ڈے پر ایک مقام پر جمع ہوکر محبت کی علامت کے طور پر فضاء کو رنگین اور دل کی شکل کے غباروں سے بھر دیا جاتا ہے۔ رنگوں اور خوشیوں کے اس منظر میں ڈوبتے ہوئے پیار کرنے والے اپنے ساتھی سے آسانی سے دل کی بات کہہ جاتے ہیں۔



فوٹو؛ اے ایف پی

ٹوکیو

جاپان میں محبت کا اظہار کرنے کے لئے ویلنٹائن اور وائٹ ڈے مخصوص ہیں۔ ویلنٹائن کے موقع پر خواتین اپنے مرد ساتھی کو چاکلیٹس پیش کرتی ہیں اور پھر ایک ماہ انتظار کے بعد انہیں وائٹ ڈے پر مردوں کی طرف سے تحائف ملتے ہیں۔ پیار اور الفت کا یہ اظہار مردوں کو اپنی ساتھی کے برعکس کچھ منہگا پڑتا ہے کیونکہ انہیں چاکلیٹس کے بجائے عمدہ گفٹ دینا پڑتا ہے۔



فوٹو؛ اے ایف پی

ساؤتھ کوریا

ساؤتھ کوریا میں بھی جاپان کی طرح ویلنٹائن ڈے پر لڑکیاں چاکلیٹس دے کر اپنے ساتھی سے محبت جتاتی ہیں جب کہ مرد مارچ کے مہینے میں انہیں زیادہ مہنگے تحائف دے کر اپنی محبت ثابت کرتے ہیں۔ یوں اس ملک کی لڑکیوں کو بھی محبت پانے کے لیے کچھ دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔



فوٹو؛ اے پی

تائیوان

خوشیوں اور محبت بھرا یہ دن ایک روایتی فیسٹیول کی شکل میں منایا جاتا ہے۔ یہاں ویلنٹائن ڈے پر جاپان اور ساؤتھ کوریا کے برعکس مرد اپنی ساتھی کو پہلے گفٹس دے کر محبت کا احساس دلاتے ہیں اور پھر انتظار کی گھڑیاں کاٹتے ہیں۔ اگلے ماہ ان کی ساتھی وائٹ ڈے کے موقع پر محبت اور اپنی وفا کا یقین دلاتی ہے۔



فوٹو؛ رائٹرز

اٹلی

اٹلی میں دل والے ویلنٹائن کی خوشیوں کے ساتھ بہار کا جشن بھی منا لیتے ہیں۔ یہاں پریمی جوڑے باغات اور خوبصورت درختوں کے درمیان محبت کا اظہار کرتے اور اس موقع پر شاعری کی کتاب پڑھتے اور میوزک سننے کی روایت پر عرصے تک قائم رہے، لیکن اب وہاں بھی رومانٹک ڈنر اور تحفے تحائف دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔


غرض یہ کہ اس دن رنگوں اور روشنیوں میں ڈوبی خوشیاں اور مسرتیں ہر چاہنے والے کا دامن بھرتی نظر آتی ہیں۔ یہ دن جہاں پیار کا احساس دلاتا ہے وہیں تلخیاں ختم کرنے اور ناراضگیاں دور کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ یوں بھی پیار اور محبت ایثار اور قربانی کا تقاضا کرتے ہیں اور اس روز کسی وجہ سے ایک دوسرے سے دور ہو جانے والوں کو چاہیے کہ وہ انا اور ضد چھوڑ کر پہل کریں اور دلوں کا رشتہ مضبوط بنائیں۔


نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں