سینیٹ انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے بجائے کھلی رائے شمار کے لیے پہلے قانون سازی کی جائے، درخواست گزار کو موقف


ویب ڈیسک February 13, 2015
الیکشن میں درخواست ملٹری کورٹس ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری وحید کمال کی جانب سے دائر کی گئی، فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن میں سینیٹ کے انتخابات روکنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ملٹری کورٹس ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری وحید کمال کی جانب سے سینیٹ انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوان بالا کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوگی اس لیے انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے بجائے کھلی رائے شمار کے لیے پہلے قانون سازی کی جائے اور جب تک سینیٹ کے انتخابات کو روکا جائے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات نئے شیڈول کے تحت 5 مارچ کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں