مشکلات کے باوجودآئین کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں ہوگاچیف جسٹس

عدلیہ بے خوف فرائض سرانجام دیتی رہے گی،وفدسے ملاقات،عالمی ایوارڈملنے پرکیک کاٹاگیا


Numainda Express October 05, 2012
عدلیہ بے خوف فرائض سرانجام دیتی رہے گی،وفدسے ملاقات،عالمی ایوارڈملنے پرکیک کاٹاگیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور آزادعدلیہ کے لیے بار ایسوسی ایشنزکامضبوط ہونا ضروری ہے۔

عدلیہ بے خوف ہوکر آئین اورقانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی ان کے راستے میں بے شک جس قدر زیادہ مشکلات آئیں آئین کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں ہو گا گزشتہ روزاپنے چیمبرمیں ہائیکورٹ بارراولپنڈی کے صدرشیخ احسن الدین کی قیادت میںملنے والے وفد سے گفتگومیںچیف جسٹس نے کہاکہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے وکلا بھرپورکرداراداکریں چیف جسٹس اور صدربار شیخ احسن نے چیف جسٹس کوانٹرنیشنل جیورسٹ کانفرنس میںعالمی ایوارڈدینے کی خوشی میںکیک کاٹاوفد میں سینئرنائب صدرچوہدری مسعوداختر،سیکریٹری راحیل اخترخان بھی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں