مشکلات کے باوجودآئین کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں ہوگاچیف جسٹس
عدلیہ بے خوف فرائض سرانجام دیتی رہے گی،وفدسے ملاقات،عالمی ایوارڈملنے پرکیک کاٹاگیا
ISLAMABAD:
چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور آزادعدلیہ کے لیے بار ایسوسی ایشنزکامضبوط ہونا ضروری ہے۔
عدلیہ بے خوف ہوکر آئین اورقانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی ان کے راستے میں بے شک جس قدر زیادہ مشکلات آئیں آئین کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں ہو گا گزشتہ روزاپنے چیمبرمیں ہائیکورٹ بارراولپنڈی کے صدرشیخ احسن الدین کی قیادت میںملنے والے وفد سے گفتگومیںچیف جسٹس نے کہاکہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے وکلا بھرپورکرداراداکریں چیف جسٹس اور صدربار شیخ احسن نے چیف جسٹس کوانٹرنیشنل جیورسٹ کانفرنس میںعالمی ایوارڈدینے کی خوشی میںکیک کاٹاوفد میں سینئرنائب صدرچوہدری مسعوداختر،سیکریٹری راحیل اخترخان بھی شامل تھے۔