پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ویلنٹائن ڈے آج منایا جا رہا ہے

مختلف کمپنیوں کے نمائندوں اور درآمد کنندگان نے ایکسپریس کو بتایا کہ چاکلیٹ کی خرید و فروخت فروری میں بہت بڑھ جاتی ہے۔


Staff Reporter February 14, 2015
ویلنٹائن ڈے پرجہاں پھولوں کی خریدوفروخت میں کمی آئی ہے وہیں چاکلیٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے: فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں محبت کے اظہار کا دن ویلنٹائن ڈے منایا جارہا ہے

14 فروری کو لوگ اپنے پیاروں سے محبت وعقیدت کا اظہار کرنے کے لیے ایک دوسرے کو پھول اور مختلف تحائف دیتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں فروری کا آغاز ہوتے ہی بیکریوں پر مختلف کیک کے آرڈرز،پھولوں کی دکانوں،گفٹ شاپس پر نہ صرف نوجوانوں بلکہ بزرگ مرد و خواتین کا رش بھی نظر آتا ہے اور ساتھ ساتھ پاکستان میں ان چیزوں پر پیسے کافی بڑھ جاتے ہیں۔

دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی خرید و فروخت بڑھ جاتی ہے لیکن2 سال سے پاکستان میں پھولوں کی خریدوفروخت میں بے حد کمی ہوئی ہے،ویلنٹائن ڈے پرجہاں پھولوں کی خریدوفروخت میں کمی آئی ہے وہیں چاکلیٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے،مختلف کمپنیوں کے نمائندوں اور درآمد کنندگان نے ایکسپریس کو بتایا کہ چاکلیٹ کی خرید و فروخت فروری میں بہت بڑھ جاتی ہے اور لوگ تحفے میں چاکلیٹ دینا پسند کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں