اسلام آباد میں نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کی تربیت لازمی قرار

150 نجی سیکورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو وفاقی پولیس 3 روزہ تربیت دے گی

قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے شہر میں کام کرنے والی تمام نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کی تربیت لازمی قرار دے دی ہیں۔


اسلام آباد کی ضلعی انتطامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والی 150 نجی کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے تمام گارڈز کو وفاقی پولیس 3 روز کی خصوصی تربیت دے گی اور یہ تربیت تمام نجی سیکیورٹی گارڈز کے لئے لازمی ہوگی۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
Load Next Story