سانحہ بلدیہ ٹاؤن استغاثہ نے گواہوں فہرستیں پیش کردیں

استغاثہ کی جانب سے پیش کی گئی فپرستوں میں سے ایک میں گواہوں کی تعداد 870 جبکہ دوسری میں 900 ظاہر کی گئی ہے


ویب ڈیسک February 14, 2015
2012 میں بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 257 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، فوٹو: فائل

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متعلق مقدمے میں استغاثہ نے گواہوں کی فہرشتیں پیش کردیں۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج غربی نوشابہ قاضی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران آغاز پر فیکٹری مالکان کی جانب سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ وکیل استغاثہ نے عدالت کے رو برو سانحے کے گواہوں کی دو الگ الگ فہرستیں پیش کی گئیں جن میں ایک میں گواہوں کی تعداد 870 جبکہ دوسری فہرست میں گواہوں کی تعداد 900 ظاہر کی گئی ہے۔ عدالت نے استغاثیہ کو ہدایت کی کہ وہ گواہوں کی تعداد کا تعین کرنے کے بعد ملزمان کے وکیل کو فہرست فراہم کریں۔ کیس کی مزید سماعت 21 فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 2012 میں بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 257 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ نے سانحے کے از کود نوٹس کی سماعت کے دوران ماتحت عدالت کو ایک سال میں مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں