خیبرایجنسی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی

دہشت گردوں نے لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں انسداد پولیو ٹیم کی گاڑی فائرنگ کی۔

گزشتہ برس پاکستان میں گزشتہ برس پولیو سے 305 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI:

لنڈی کوتل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔




خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں نامعلوم مسلح افراد انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی گاڑی فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈرائیور راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں گزشتہ برس پولیو سے 305 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Load Next Story