ڈیرہ مراد جمالی میں شرپسندوں نے بجلی کے 2 ٹاور تباہ کر دیئے بیشتر علاقوں میں بجلی بند

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


ویب ڈیسک February 14, 2015
گزشتہ ماہ بھی دہشت گردوں نے بلوچستان میں بجلی کے دو ٹاورز تباہ کردیئے تھے فوٹو: فائل

WASHINGTON: چھتر میں شرپسندوں نے 220 کے وی بجلی کے دو ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں بلوچستان کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں شر پسندوں نے 220 کے وی بجلی کے دو ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا ۔ جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دہشت گردوں نے بلوچستان میں بجلی کے دو ٹاورز تباہ کردیئے تھے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں