عراق میں داعش کا امریکی فوجی اڈے پر حملہ

داعش نے عین الاسد نامی فوجی اڈے پر اس وقت حملہ کیا جب امریکی فوجی عراقی افواج کو تربیت دے رہے تھے

داعش نے عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

عراق میں برسر پیکار جنگجو تنظیم داعش نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے عراق کے صوبے الانبار کے البغدادی پر قبضہ کرنے کے بعد عین الاسد نامی فوجی اڈے پر اس وقت حملہ کیا جب امریکی فوجی عراقی افواج کو تربیت دے رہے تھے۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پہلی بار داعش نے کسی نئے علاقے کا کنٹرول حاصل کیا ہے، اس لئے عراق میں داعش کے خلاف اپنی فضائی کارروائیوں کو وسیع کررہا ہے۔

واضح رہے کہ دولتِ اسلامیہ نے گذشتہ سال عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا تاہم امریکا کی سربراہی میں مختلف ممالک کے اتحاد نے فضائی کارروائیاں کرکے داعش کو محدود کردیا تھا۔
Load Next Story