نوشکی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قافلے پر حملہ سیکیورٹی گارڈ زخمی
حملے میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نور محمد مسخانزئی محفوظ رہے، لیویز حکام
خاران روڈ پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے قافلے پر شر پسندوں کے حملے میں سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے قریب خاران روڈ پر شر پسندوں نے ایک پل کے قریب بارودی مواد نصب کررکھا تھا، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نور محمد مسخانزئی کا قافلہ جیسے ہی قریب پہنچا ، شر پسندوں نے دھماکا کردیا، حملے میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تو محفوظ رہے تاہم قافلے میں شامل ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی ، جس کےنتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔
واضح رہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات بھی شر پسندوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کے 2 ٹاور بارودی مواد سے تباہ کردیئے تھے۔